hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 399

.

موطأ الامام محمد

399
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ " يُشْعِرُ بَدَنَتَهُ فِي الشِّقِّ الأَيْسَرِ إِلا أَنْ تَكُونَ صِعَابًا مُقَرَّنَةً، فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَدْخُلَ بَيْنَهَا أَشْعَرَ مِنَ الشِّقِّ الأَيْمَنِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُشْعِرَهَا وَجَّهَهَا إِلَى الْقِبْلَةِ، قَالَ: فَإِذَا أَشْعَرَهَا، قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَكَانَ يُشْعِرُهَا بِيَدِهِ وَيَنْحَرُهَا بِيَدِهِ قِيَامًا "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، التَّقْلِيدُ أَفْضَلُ مِنَ الإِشْعَارِ، وَالإِشْعَارُ حَسَنٌ، وَالإِشْعَارُ مِنَ الْجَانِبِ الأَيْسَرِ، إِلا أَنْ تَكُونَ صِعَابًا مُقَرَّنَةً لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَدْخُلَ بَيْنَهَا فَلْيُشْعِرْهَا مِنَ الْجَانِبِ الأَيْسَرِ وَالأَيْمَنِ
نافع (رح) سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) اپنی ہدی کی بائیں جانب اشعار کرتے مگر جب ان کے ساتھ ملے ہوئے ہونے کی وجہ سے ان کے درمیان داخل ہونا مشکل ہوتا تو دائیں جانب اشعار کردیتے۔ جب اشعار کا ارادہ کرتے تو ہدی کو قبلہ رخ کرتے۔ نافع کہتے ہیں جب وہ اشعار کرتے تو بسم اللہ واللہ اکبر زبان سے کہتے اور پھر اپنے ہاتھ سیٔ اشعار کرتے اور کھڑا کر کی اپنے ہاتھ سے نحر کرتے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ قلادہ ڈالنا، اشعار سے افضل ہے۔ اشعار بہت خوب ہے۔ اور اشعار بائیں جانب ہونی چاہیے۔ البتہ اگر ان کے ساتھ ساتھ ملے ہوئے ہونے کی وجہ سے درمیان میں داخل نہ ہوسکتا ہو تو دائیں جانب سے اشعار کردے یا بائیں جانب سے۔