أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " قَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ، وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ، وَلا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطَّهَّرِي "
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ (رض) عنہا فرماتی ہیں کہ میں مکہ آئی اور اس وقت ایام میں تھی۔ ٧٧ میں نے نہ تو بیت اللہ کا طواف کیا اور نہ صفا ومروہ کے درمیان سعی کی۔ میں نے اس بات کی شکایت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ تو وہ سب کچھ کر جو حاجی کرتے ہیں۔ مگر تو بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کے درمیان سعی نہ کر۔ یہاں تک کہ تو پاک ہوجائے۔ (اس روایت کو باب دخول الحائض مکۃ میں امام مالک (رح) نے ذکر کیا ہے)