hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 466

.

موطأ الامام محمد

466
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَمْرَةَ ابْنَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ قَدْ حَاضَتْ لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا، قَالَ: أَلَمْ تَكُنْ طَافَتْ مَعَكُنَّ بِالْبَيْتِ؟ قُلْنَ: بَلَى، إِلا أَنَّهَا لَمْ تَطُفْ طَوَافَ الْوَدَاعِ، قَالَ: فَاخْرُجْنَ "
حضرت عائشہ ام المؤمنین (رض) عنہا سے روایت ہے کہ صفیہ بنت حی (رض) عنہا کو ایام آگئے میں نے اس بات کا تذکرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ کیا وہ ہمیں (سفر پر روانگی سے) روکنے والی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتلایا گیا کہ اس نے طواف افاضہ کرلیا ہے۔ مگر طواف وداع نہیں کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ پھر نہیں ! ( ہم اس کی خاطر نہ رکیں گے کیونکہ اس پر طواف و داع لازم نہیں ہے)