hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 468

.

موطأ الامام محمد

468
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ وَلَدَتْ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ بِالْبَيْدَاءِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُرْهَا فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتُهِلَّ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ فِي النُّفَسَاءِ، وَالْحَائِضِ جَمِيعًا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
قاسم کہتے ہیں کہ اسماء بنت عمیس (رض) عنہا کے ہاں محمد بن ابی بکر کی ولادت مقام بیداء میں ہوگئی۔ ابوبکر (رض) نے اس بات کا تذکرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو غسل کا کہو اور پھر غسل کے بعد احرام باندھ لے۔ (یہ غسل صرف ستہراکا ہوگا)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ نفاس و حیض والی عورت غسل کرکے احرام باندھ لیں اور یہی امام ابوحنیفہ حمہ اللہ کا قول ہے اور ہمارے عام فقہاء بھی اسی طرف گئے ہیں۔