hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 469

.

موطأ الامام محمد

469
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ، أَنَّ أَبَا مَاعِزٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ تَسْتَفْتِيهِ، فَقَالَتْ: " إِنِّي أَقْبَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَطُوفَ الْبَيْتَ حَتَّى إِذَا كُنْتُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ أَهْرَقْتُ، فَرَجَعْتُ حَتَّى ذَهَبَ ذَلِكَ عَنِّي، ثُمَّ أَقْبَلْتُ حَتَّى إِذَا كُنْتُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ أَهْرَقْتُ، فَرَجَعْتُ حَتَّى ذَهَبَ ذَلِكَ عَنِّي، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ أَيْضًا، فَقَالَ لَهَا ابْنُ عُمَرَ: إِنَّمَا ذَلِكَ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ اسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ ثُمَّ طُوفِي "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، هَذِهِ الْمُسْتَحَاضَةُ فَلْتَتَوَضَّأْ وَلْتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ تَطُوفُ وَتَصْنَعُ مَا تَصْنَعُ الطَّاهِرَةُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابو ماعز عبداللہ بن سفیان کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس بیٹہا تھا کہ ان کے پاس ایک عورت آئی۔ جو کہ مسئلہ دریافت کرنا چاہتی تھی۔ اس عورت نے کہا کہ میں بیت اللہ طواف کرنا چاہتی ہوں۔ جونہی میں مسجد کے دروازہ کے قریب پہنچی تو مجھے خون آنے لگا۔ میں واپس چلی گئی۔ جب خون رک گیا تو میں پھر آئی۔ جونہی مسجد کے دروازہ پر پہنچی تو پھر خون کی آمد شروع ہوئی۔ میں پھر واپس پلٹ گئی یہاں تک کہ خون رک گیا۔ پھر میں مسجد کے دروازہ تک پہنی تو پھر وہی صورت پیش آگئی۔ ابن عمر (رض) نے فرمایا یہ شیطانی رگ ہے۔ تم پھر غسل کرو اور شرمگاہ پر کپڑا بانڈہ کر طوال کرلو۔ اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب جامع الطواف میں نقل کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارا اسی پر عمل ہے مستحاضہ وضو کرکے شرمگاہ پر کپڑا باندھ لے، پہر طواف کرے اور جس طرح پاک عورتیں کرتی ہیں وہ بھی وہی افعال کرے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔