hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 477

.

موطأ الامام محمد

477
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ قَوْمَكِ حِينَ بَنَوُا الْكَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلامُ؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلا تَرُدَّهَا عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ؟ قَالَتْ: فَقَالَ: لَوْلا حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ، قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: لَئِنْ كَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ اسْتِلامَ الرُّكْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحَجَرَ إِلا أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يَتِمَّ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلامُ
عائشہ صدیقہ (رض) عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم نہیں دیکھتے کہ قریش جو تمہاری قوم ہے جب انھوں بیت اللہ کی تعمیر کی تو ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں پر کیوں نہیں اٹھاتے۔ عائشہ (رض) عنہا کہتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر ان کے کفر کا زمانہ قریب نہ ہوتا ( یعنی یہ نئے نئے اسلام میں داخل نہ ہوئے ہوتے) تو میں ایسا کر ڈالتا) عبداللہ بن عمر کہنے لگے اگر یہ بات عائشہ (رض) عنہا نے رسول اللہ سے سن رکھی ہے تو میں نے اس کے باوجود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہیں دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکن یمانی اور حجر اسود کا استلام ترک کیا ہو۔ البتہ بیت اللہ کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بناء ابراہیمی پر از سر نو تعمیر نہیں کیا۔ ( اسی روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی بناء الکعبۃ میں ذکر کیا ہے)