hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 478

.

موطأ الامام محمد

478
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَبِلالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ، وَمَكَثَ فِيهَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَسَأَلْتُ بِلالا حِينَ خَرَجُوا مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: " جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ، وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، وَثَلاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، ثُمَّ صَلَّى، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، الصَّلاةُ فِي الْكَعْبَةِ حَسَنَةٌ جَمِيلَةٌ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں اسمہ بن زید، بلال، عثمان بن طلحہ حجی کے ہمراہ داخل ہوئے۔ عثمان نے دروازے کو اندر سے بند کردیا آپ اس میں کچھ دیر ٹھہرے رہے۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے بلال (رض) سے استفسار کیا جبکہ وہ باہر نکلے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اندر کیا عمل کیا ہے۔ انھوں نے بتلایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ستون کو اپنے بائیں جانب کیا اور دو ستونوں کو اپنے دائیں جانب کیا۔ جبکہ تین ستون آپ کی پشت کی جانب تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ادا فرمائی اس وقت بیت اللہ کے اندر چھ ستون تھے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اس کو اختیار کرتے ہیں۔ بیت اللہ میں نماز پڑھنا خوب اور خوب ہے۔ اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔