hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 488

.

موطأ الامام محمد

488
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الأَنْصَارِيِّ الْخَطْمِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، وَالْعِشَاءَ بِالْمُزْدَلِفَةِ جَمِيعًا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا يُصَلِّي الرَّجُلُ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُزْدَلِفَةَ، وَإِنْ ذَهَبَ نِصْفُ اللَّيْلِ، فَإِذَا أَتَاهَا أَذَّنَ وَأَقَامَ، فَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابو ایوب انصاری (رض) سے روایت ہے کہ حجۃ الواداع میں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کرکے پڑھیں۔ (اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب صلوۃ المزدلفہ میں ذکر فرمایا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم انھیں کو اختیار کرتے ہیں۔ مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے پہلے ادا نہ کرے اگرچہ آدھی رات گزر جائے۔ جب مزدلفہ پہنچے تو ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ مغرب و عشاء کی نمازیں ادا کرے یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔