hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 5

.

موطأ الامام محمد

5
Muawtta Imam Muhammad
5 - أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَسَنٍ الْمَازِنِيُّ، عَنْ أَبِيهِ يَحْيَى، أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ أَبَا حَسَنٍ، يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ مَضْمَضَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ حَتَّى ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ، ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي مِنْهُ بَدَأَ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا حَسَنٌ، وَالْوُضُوءُ ثَلاثًا ثَلاثًا أَفْضَلُ، وَالاثْنَانِ يُجْزِيَانِ، وَالْوَاحِدَةُ إِذَا أَسْبَغَتْ تُجْزِئُ أَيْضًا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
عمرو بن یحی نے اپنے والد یحی بن عمارہ سے روایت کی کہ اس نے عبداللہ بن زید بن عاصم سے کہا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے تھے کہ کیا آپ مجھے دکھاسکتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح وضو فرماتے تھے ؟ عبداللہ بن زید نے کہا۔ ہاں۔ پھر انھوں نے پانی منگوایا اور اپنے ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ دھوئے، پھر کلی کی اور پھر اپنا منہ تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو مرتبہ کہنیوں سمیت دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح اس طرح کیا کہ دونوں ہاتھوں کو سر کی اگلی جانب سے گدی کی طرف لے گئے پھر ان کو اسی جگہ واپس لائے جہاں مسح کی ابتداء میں رکھا تھا، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
امام محمد (رح) فرماتے ہیں کہ یہ خوب ہے یاور تین تین بار دھونا افضل ہے۔ اور دو بار کفایت کرنے والا ہے اور ایک بار بھی کفایت ہے بشرطیکہ اعضاء پر پانی کو خوب بہا لیا جائے اور یہی ابوحنیفہ کا قول ہے۔