hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 513

.

موطأ الامام محمد

513
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ: يَا أَهْلَ مَكَّةَ، مَا شَأْنُ النَّاسِ يَأْتُونَ شُعْثًا، وَأَنْتُمْ مُدَّهِنُونَ، «أَهِلُّوا إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: تَعْجِيلُ الإِهْلالِ أَفْضَلُ مِنْ تَأْخِيرِهِ إِذَا مَلَكْتَ نَفْسَكَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ عمر (رض) نے فرمایا۔ اے اہل مکہ ! تم لوگوں کو کیا ہوگیا ہے۔ لوگ (اطراف سے) پراگندہ بال آتے ہیں اور تم (احرام کے بغیر) بالوں میں تیل لگاتے ہو۔ ( اور احرام باندھنے میں سستی کرتے ہو) جب تم چاند دیکھو تو تم احرام باندھ لو۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ احرام میں جلدی کرنا تاخیر سے افضل ہے۔ بشرطیکہ کہ تمہیں اپنے اوپر (احرام کی پابندیاں اٹھا لینے پر) پورا وثوق و اعتماد ہو۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔