hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 516

.

موطأ الامام محمد

516
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ: «لا يَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، طَوَافُ الصَّدَرِ وَاجِبٌ عَلَى الْحَاجِّ، وَمَنْ تَرَكَهُ فَعَلَيْهِ دَمٌ إِلا الْحَائِضَ وَالنُّفَسَاءَ فَإِنَّهَا تَنْفِرُ، وَلا تَطُوفُ إِنْ شَاءَتْ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
نافع (رح) ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا کہ کوئی حج کرنے والا بیت اللہ طواف و داع کرنے سے پہلے نہ جائے کیونکہ حج کا آخری رکن طواف ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ حاجی پر طواف صدر واجب ہے۔ جو شخص اس کو ترک کرے : اس پر قربانی واجب ہے۔ البتہ حیض و نفاس والی عورت کے لیے اس میں رخصت دی گئی ہے۔ کہ وہ گھر واپس لوٹ سکتی ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) کا یہی قول ہے۔ اور ہمارے عام فقہاء کا بھی یہی قول ہے۔