أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقْرَأُ: «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِقُبُلِ عِدَّتِهِنَّ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: طَلاقُ السُّنَّةِ أَنْ يُطَلِّقَهَا لِقُبُلِ عِدَّتِهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ حِينَ تَطْهُرُ مِنْ حَيْضِهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عبداللہ بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) کو قرآن مجید کی یہ آیت یا ایہا الذین امنوا اذا طلقتمن النساء فطلقوہن لقبل عدتہن ۔ اس طرح پڑھتے سنا ( اے ایمان والو ! جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت کے وقت سے کچھ پہلے دو )
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ طلاق سنت یہ ہے کہ آدمی اس کی عدت سے کچھ پہلے حالت طہارت میں اسے طلاق دے اور اس طہر میں جماع بھی نہ کرے ؎ دوسری طلاق دوسرے طہر میں دے۔ اسی طرح تیسیر طلاق تیسرے طہر میں دے ۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاوء کا مسلک ہے۔