hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 556

.

موطأ الامام محمد

556
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «إِذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ امْرَأَتَهُ اثْنَتَيْنِ فَقَدْ حَرُمَتْ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، حُرَّةً كَانَتْ، أَوْ أَمَةً، وَعِدَّةُ الْحُرَّةِ ثَلاثَةُ قُرُوءٍ وَعِدَّةُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدِ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي هَذَا، فَأَمَّا مَا عَلَيْهِ فُقَهَاؤُنَا فَإِنَّهُمْ يَقُولُونَ: الطَّلاقُ بِالنِّسَاءِ وَالْعِدَّةُ بِهِنَّ لأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: {فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: 1] ، فَإِنَّمَا الطَّلاقُ لِلْعِدَّةِ فَإِذَا كَانَتِ الْحُرَّةَ وَزَوْجُهَا عَبْدٌ فَعِدَّتُهَا ثَلاثَةُ قُرُوءٍ وَطَلاقُهَا ثَلاثَةُ تَطْلِيقَاتٍ لِلْعِدَّةِ كَمَا قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَإِذَا كَانَ الْحُرُّ تَحْتَهُ الأَمَةُ فَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ، وَطَلاقُهَا لِلْعِدَّةِ تَطْلِيقَتَانِ، كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
نافع (رح) بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما نے فرمایا جب کوئی غلام اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دے خواہ وہ آزاد ہو یا غلام دونوں صورتوں میں وہ عورت اس پر حرام ہوگئی۔ جب تک کہ وہ عورت کسی دوسرے مرد سے نکاح نہ کرے۔ آزاد عورت کی عدت تین حیض ہے اور لونڈی کی عدت دو حیض ہے۔ (یہ اثر ممؤطا امام مالک ما جاء فی طلاق العبد میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ اس مسئلہ میں لوگوں نے اختلاف کیا ہے۔ ہمارے فقہاء احناف (رح) یہ کہتے ہیں کہ طلاق اور عدت میں عورتوں کا اعتبار کیا چائے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے فطلقوہن لعدتہن ۔ پس طلاق عدت کے لحاظ سے ہے۔ جب بیوی آزاد عورت ہو اور شوہر غلام ہو تو اس کی عدت تین طہر ہوگی ۔ اور عدت کے لیے اس کی طلاقیں بھی تین ہوں گی۔ جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا اور جب شوہر آزاد ہو اور بیوی لونڈی ہو تو اس کی عدت دو حیض ہو کی اور عدت کے لیے اس کی طلاقیں بھی ہوں گی۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے۔