hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 604

.

موطأ الامام محمد

604
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، وَزَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ يُقَالُ لَهُ: الأَحْوَصُ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، ثُمَّ مَاتَ حِينَ دَخَلَتْ فِي الدَّمِ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ، فَقَالَتْ: أَنَا وَارِثَتُهُ، وَقَالَ بَنُوهُ: لا تَرِثِينَهُ، فَاخْتَصَمُوا إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَسَأَلَ مُعَاوِيَةُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ وَنَاسًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، فَلَمْ يَجِدْ عِنْدَهُمْ عِلْمًا فِيهِ، فَكَتَبَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: «أَنَّهَا إِذَا دَخَلَتْ فِي الدَّمِ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ فَإِنَّهَا لا تَرِثُهُ، وَلا يَرِثُهَا، وَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ وَبَرِئَ مِنْهَا» ،
زید بن اسلم و نافع رحمہما اللہ سے روایت ہے کہ سلیمان بن ی سار (رح) نے بیان کیا ایک شامی نے جس کا نام احوص تھا اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ فوت ہوگیا۔ جب اس کی عورت کو تیسیرا حیض آیا تو اس نے کہا میں اس کی وراثت میں شریک ہوں۔ اس کی اولاد نے اس کی وراثت میں حصہ دینے سے انکار کردیا تو یہ معاملہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان (رض) کے پاس پہنچا۔ امیر معاویہ (رض) نے فضالہ بن ع بید (رض) کو تحریر کیا اور شام والوں سے اس مسئلہ میں دریافت کیا۔ انھیں اس کے متعلق علم نہ تھا تو حضرت امیر رمعاویہ نے زید بن ثابت (رض) کو لکھا۔ حضرت زید بن ثابت (رض) نے جواب میں لکھا کہ جب وہ تیسرے حیض میں داخل ہوگئی تو نہ خاوند اس کا وارث رہا اور نہ وہ خاوند کی وارث رہی ۔ نہ خاوند کا اس سے تعلق رہا اور نہ اس کا خاوند سے کوئی واسطہ رہا۔