hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 606

.

موطأ الامام محمد

606
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، " أَنَّ رَجُلا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ، ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَطَعَ دَمُهَا مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ وَدَخَلَتْ مُغْتَسَلَهَا، وَأَدْنَتْ مَاءَهَا، فَأَتَاهَا فَقَالَ لَهَا: قَدْ رَاجَعْتُكِ، فَسَأَلَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ ذَلِكَ وَعِنْدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَ عُمَرُ: قُلْ فِيهَا بِرَأْيِكَ، فَقَالَ: أُرَاهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَحَقَّ بِرَجْعَتِهَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنْ حَيْضَتِهَا الثَّالِثَةِ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: وَأَنَا أَرَى ذَلِكَ "، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: «كُنَيْفٌ مُلِئَ عِلْمًا»
ابراہیم نخعی (رح) سے نقل کیا گیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دے دی۔ پھر اسے چھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ اس کے تیسرے حیض کا خون موقوف ہوگیا۔ وہ غسل خانہ میں گئی۔ غسل کے لیے پانی کے قریب گئی ہی تھی کہ اس کا شوہر آگیا اور اس نے کہا میں تجھ سے رجوع کرتا ہوں۔ اس عورت نے عمر بن خطاب (رض) سے مسئلہ دریافت کیا۔ اس وقت وہاں عبداللہ بن مسعود (رض) موجود تھے۔ حضرت عمر (رض) نے ان سے کہا کہ اس کے متعلق اپنی رائے دیں۔ ابن مسعود (رض) کہنے لگے اے امیر المؤمنین ! میری رائے میں وہ اس سے رجوع کا زیادہ حقدار ہے۔ جت تیسرے حیض سے پاک ہو کر وہ غسل نہ کرلے۔ حضرت امیر المؤمنین ر ضی اللہ عنہ نے کہا میری رائے بھی یہی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے ابن مسعود (رض) سے فرمایا تم تو علم سے بھرا ہوا خیمہ ہو۔