hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 613

.

موطأ الامام محمد

613
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: عِدَّةُ الْمُسْتَحَاضَةِ سَنَةٌ، قَالَ مُحَمَّدٌ: الْمَعْرُوفُ عِنْدَنَا أَنَّ عِدَّتَهَا عَلَى أَقْرَائِهَا الَّتِي كَانَتْ تَجْلِسُ فِيمَا مَضَى، وَكَذَلِكَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ وَغَيْرُهُ مِنَ الْفُقَهَاءِ، وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا، أَلا تَرَى أَنَّهَا تَتْرُكُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا الَّتِي كَانَتْ تَجْلِسُ لأَنَّهَا فِيهِنَّ حَائِضٌ؟ فَكَذَلِكَ تَعْتَدُّ بِهِنَّ، فَإِذَا مَضَتْ ثَلاثَةُ قُرُوءٍ مِنْهُنَّ بَانَتْ إِنْ كَانَ ذَلِكَ أَقَلَّ مِنْ سَنَةٍ، أَوْ أَكْثَرَ.
سعید بن مسیب ر حمہ اللہ نے فرمایا مستحاضہ کی عدت ایک سال ہے ( اس اثر کو باب جامع عدۃ الطلاق میں ذکر کیا گیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارے ہاں معروف ہے کہ اس کی عدت اس کے حیض پر موقوف ہے۔ جس لحاظ سے وہ حیض کے ایام عمر میں گزارتی رہی۔ ارہیم نخعی (رح) و دیگر فقہاء نے بھی یہی کہا ہے اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ اور ہمارے اکثر فقہاء کا قول ہے۔
ذرا غور تو کرو ! کہ ان ایام میں جب کہ وہ عدت بیٹھتی ہے۔ تو وہ نماز ترک کردیتی ہے کیونکہ ان دونوں میں وہ حائضہ شمار ہوتی ہے۔ فلہذا اسی لحاظ کر کے وہ ایام عدت گزارے گی۔ جب تین ماہ مدت حیض گزر جائے گی تو اس کی عدت تکمیل پذیر ہوگی اور وہ خاوند سے جدا ہوجائے گی۔ خواہ یہ ایک سال سے کم عرصہ میں ہو یا زیادہ عرصہ میں۔