hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 634

.

موطأ الامام محمد

634
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ» ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ: «كُلُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا بَأْسَ بِالادِّخَارِ بَعْدَ ثَلاثٍ وَالتَّزَوُّدِ، وَقَدْ رَخَّصَ فِي ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ أَنْ كَانَ نَهَى عَنْهُ، فَقَوْلُهُ الآخَرُ نَاسِخٌ لِلأَوَّلِ، فَلا بَأْسَ بِالادِّخَارِ وَالتَّزَوُّدِ مِنْ ذَلِكَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
ابو زبیر (رح) جابر بن عبداللہ (رض) عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا۔ اس کے بعد فرمایا۔ کھاؤ، توشہ بناء اور جمع کرو۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہمارا اسی پر عمل ہے۔ کہ تین دن سے زیادہ گوشت جمع کرنے اور توشہ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اولا ممانعت فرمانے کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی اجازت مرحمت فرمادی۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے آخری ارشاد سے پہلے قول کو منسوخ کردیا۔ پس اس کو ذخیرہ کرنے اور توشہ بنانے میں کوئی حرج و گناہ نہیں ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔