hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 635

.

موطأ الامام محمد

635
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَنْهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ: كُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا "، [ص:216] قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا بَأْسَ بِأَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ مِنْ أُضْحِيَتِهِ وَيَدَّخِرَ وَيَتَصَدَّقَ، وَمَا نُحِبُّ لَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِأَقَلَّ مِنَ الثُّلُثِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ بِأَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ جَازَ
ابو زبیر مکی (رح) نے جابر بن عبداللہ (رض) سے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا کرتے تھے۔ پھر اس کے بعد فرمایا۔ کھاؤ، ذخیرہ کرو اور خیرات کرو۔ ( ان آثار و روایت کو امام مالک (رح) نے باب اور ادخار لحم الاضاحی میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ اسمیں کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص قربانی کے گوشت میں سے کھائے، جمع کرے اور خیرات کرے ( ہر طرح جائز ہے) البتہ ہمارے ہاں پسندیدہ بات نہیں ہے کہ وہ تہائی سے کم خیرات کرے۔ اور اگر اس سے مزید کم وہ خیرات کرے تو تب بھی درست ہے)