hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 646

.

موطأ الامام محمد

646
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهُ «أُهْدِيَ لَهَا ضَبٌّ، فَأَتَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَتْهُ عَنْ أَكْلِهِ فَنَهَاهَا عَنْهُ» ، فَجَاءَتْ سَائِلَةٌ فَأَرَادَتْ أَنْ تُطْعِمَهَا إِيَّاهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتُطْعِمِينَهَا مِمَّا لا تَأْكُلِينَ؟»
ابراہیم نخعی نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) عنہا کا ارشاد نقل کیا کہ ان کے پاس ایک گوہ بطور تحفہ بھیجی گئی۔ اس وقت ان کے ہاں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف فرما تھے۔ تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے کھانے کے متعلق دریافت کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرمایا۔ اتنے میں ایک سائلہ آگئی تو حضرت عائشہ (رض) عنہا نے اسے گوہ کھلانے کا ارادہ کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا تم اسے وہ چیز کھلانا چاہتی ہو جو تم خود نہیں کھاتی ہو۔