hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 695

.

موطأ الامام محمد

695
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا زَنَتْ وَهِيَ حَامِلٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبِي حَتَّى تَضَعِي» ، فَلَمَّا وَضعَتْ، أَتَتْهُ، فَقَالَ لَهَا: «اذْهَبِي حَتَّى تُرْضِعِي» ، فَلَمَّا أَرْضَعَتْ، أَتَتْهُ، فَقَالَ لَهَا: «اذْهَبِي حَتَّى تَسْتَوْدِعِيهِ» ، فَاسْتَوْدَعَتْهُ، ثُمَّ جَاءَتْهُ، «فَأَمَرَ بِهَا، فَأُقِيمَ عَلَيْهَا الْحَدُّ»
عبداللہ بن ابی ملیکہ (رض) نے نقل کی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک عورت آئی اور اس نے بیان کیا کہ وہ زنا کی مرتکب ہوئی ہے۔ اور وہ حاملہ ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اب چلی جاء ! جب تک وضع حمل نہ ہوجائے جب بچہ پیدا ہوگیا۔ تو وہ آگئی فرمایا ابھی واپس جاؤ۔ جب تک تو اسے دودھ پلائے۔ جب دودھ کی مدت ختم ہوگئی تو وہ پھر آگئی۔ آپ نے فرمایا جا اور اس لڑکے کو کسی کے سپر کردے۔ پھر وہ بچے کو سپرد کر کے آئی۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر رجم کا حکم نافذ کردیا۔ اور اس پر حد جاری فرمادی۔ ( یہ عورت قبیلہ جہینہ کی شاخ غامدیہ سے تھی۔ دوسری احادیث سے اس کی نماز جنازہ کا ثبوت بھی ملتا ہے)
(یہ روایت بھی باب الرجم میں ہے)