hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 702

.

موطأ الامام محمد

702
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ، قَضَى فِي امْرَأَةٍ أُصِيبَتْ مُسْتَكْرَهَةً بِصَدَاقِهَا عَلَى مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ. قَالَ مُحَمَّدٌ: إِذَا اسْتُكْرِهَتِ الْمَرْأَةُ فَلا حَدَّ عَلَيْهَا، وَعَلَى مَنِ اسْتَكْرَهَهَا الْحَدُّ، فَإِذَا وَجَبَ عَلَيْهِ الْحَدُّ بَطَلَ الصَّدَاقُ، وَلا يَجِبُ الْحَدُّ وَالصَّدَاقُ فِي جِمَاعٍ وَاحِدٍ، فَإِنْ دُرِئَ عَنْهُ الْحَدُّ بِشُبْهَةٍ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّدَاقُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
-703 ابن شہاب زہری (رح) کہتے ہیں کہ عبد الملک بن مروان نے ایک شخص کے متعلق فیصلہ کیا جس نے زنا کیا تھاد کہ وہ اس عورت کو مہر ادا کرے جس سے اس نے زبردستی زنا کیا تھا۔
قول محمد (رح) یہ ہے : جس عورت سے زنا بالجبر کیا جائے۔ تو اس عورت پر حد نہیں ہے۔ جس نے جبر کیا اس پر حد لاگو ہوگی۔ جب اس پر حد واجب ہوجائے گی تو مہر باطل ہوجائے گا۔ ایک ہی جماع میں حد اور مہر دونوں جمع نہیں ہوں گے۔ اور اکر کس پر شبہ کی بناء پر حد جاری ہوجائے تو اس پر مہر واجب ہوگا۔ امام ابوحنیفہ (رح) ابراہیم نخعی (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔