hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 715

.

موطأ الامام محمد

715
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ قَالَ: " كُنْتُ أَسْقِي أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ، وَأَبا طَلْحَةَ الأَنْصَارِيَّ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ شَرَابًا مِنْ فَضِيخٍ وَتَمْرٍ، فَأَتَاهُمْ آتٍ فَقَالَ: إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا أَنَسُ، قُمْ إِلَى هَذِهِ الْجِرَارِ، فَاكْسِرْهَا، فَقُمْتُ إِلَى مِهْرَاسٍ لَنَا، فَضَرَبْتُهَا بِأَسْفَلِهِ حَتَّى تَكَسَّرَتْ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: النَّقِيعُ عِنْدَنَا مَكْرُوهٌ، وَلا يَنْبَغِي أَنْ يُشْرَبَ مِنَ الْبُسْرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ جَمِيعًا. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ إِذَا كَانَ شَدِيدًا يُسْكِرُ
اسحاق بن عبداللہ (رح) نے بیان کیا کہ انس بن مالک (رض) نے کہا کہ میں ابو عبید ہ بن جراح ، ابو طلحہ انصاری اور ابی ابن کعب (رض) عنہم کو تر و خشک کھجور کی شراب پلا رہا تھا۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا شراب حرام کردی گئی۔ اوب طلحہ (رض) نے کہا انس اٹھو ! اور ان گھڑوں کو توڑ ڈالوں۔ میں اٹھا اور اپنا موسل لے کر انھیں نیچے کی جانب سے چوٹ لگائی۔ اور ان تمام کو توڑ ڈالا۔ ( اس اثر کو باب جامع تحرم الخمر میں امام مالک (رح) نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارے ہاں نچوڑ حرام ہے خواہ وہ نچوڑ تر کھجور یا خشک کھجور، انگور کا ہو ان کو پینا درست نہیں اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے جبکہ وہ سخت نشہ آور۔