hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 718

.

موطأ الامام محمد

718
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ، فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ، فَقُلْتُ: مَا قَالَ؟ قَالُوا: «نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ»
نافع (رح) نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی غزوہ میں خطبہ ارشاد فرمایا۔ ابن عمر کہتے ہیں کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ( خطبہ سننے کے لئے) روانہ ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پہنچنے سے پہلے ہی خطبہ سے فارغ ہوچکے تھے۔ میں نے لوگوں سے دریافت کیا۔ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا۔ لوگوں نے بتلایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلن نے دباء ( کدو کا برتن) اور مزفت (اندر سے روغن کیا ہوا برتن) میں نبی ذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔