hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 749

.

موطأ الامام محمد

749
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا نَذْرٌ لَمْ تَقْضِهِ، قَالَ: «اقْضِهِ عَنْهَا» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: مَا كَانَ مِنْ نَذْرٍ، أَوْ صَدَقَةٍ، أَوْ حَجٍّ قَضَاهَا عَنْهَا أَجْزَأَ ذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا رَحِمَهُمُ اللَّهُ تَعَالَى
عبید اللہ بن عبداللہ نے ابن عباس (رض) سے روایت نقل کی کہ سعد بن عبادہ (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ میری والدہ فوت ہوگئیں اور ان پر نذر واجب تھی۔ جسے وہ پورا نہیں کرسکی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ تم اس طرح سے پوری کرد ( اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب ما یجب من النذور فی المشی میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : جس شخص کے ذمہ کوئی نذر یا صدقہ یا حج واجب ہو اور کوئی دوسرا اس کی طرف سے پورا کردے تو یہ ان شاء اللہ تعالیٰ کافی ہوجائے گا۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔