hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 779

.

موطأ الامام محمد

779
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَحْمَدَ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُزَابَنَةِ وَالُمَحَاقَلَةِ» . وَالْمُزَابَنَةُ اشْتِرَاءُ الثَّمَرِ فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِالتَّمْرِ، وَالْمُحَاقَلَةُ كِرَاءُ الأَرْضِ. قَالَ مُحَمَّدٌ: الْمُزَابَنَةُ عِنْدَنَا اشْتِرَاءُ الثَّمَرِ فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِالتَّمْرِ كَيْلًا لا يُدْرَى التَّمْرُ الَّذِي أُعْطِيَ أَكْثَرُ أَوْ أَقَلُّ، وَالزَّبِيبُ بِالْعِنَبِ لا يُدْرَى أَيُّهُمَا أَكْثَرُ، وَالْمُحَاقَلَةُ اشْتِرَاءُ الْحَبِّ فِي السُّنْبُلِ بِالْحِنْطَةِ كَيْلًا، لا يُدْرَى أَيُّهُمَا أَكْثَرُ، وَهَذَا كُلُّهُ مَكْرُوهٌ، وَلا يَنْبَغِي مُبَاشَرَتُهُ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ وَالْعَامَّةِ وَقَوْلُنَا
ابن احمد کے غلام ابو سفیان نے ابو سعید الخدری سے روایت نقل کی ہے کہ وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیع مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے۔ مزابنہ یہ ہے کھجور کے بدلے درخت پر لگے ہوئے پھل کو خریدنا اور محاقلہ زمین کا کاریہ بر لینا۔ اس روایت کو امام مالک نے ما جاء فی المزابنہ میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارے ہاں مزابنہ یہ ہے کہ درخت پر لگے ہوئے پھل کو خشک پھل کے عوض تخمینہ سے فروخت کرنا جبکہ یہ معلوم نہ ہو کم ہے یا زیادہ اور خشک انگور کو تر انگور کے لدے اس طرح فروخت کرنا کہ یہ معلو نہ ہو کہ کونسا زیادہ ہے۔
محاقلہ : یہ ہے کہ بالوں میں لگے ہوئے گیہوں کو گندم (غلہ) کے عوض اس طرح فروخت کرنا کہ یہ معلوم نہ ہو کون زیادہ ہے اور کون کم۔ یہ تمام صورتیں مکروہ ہیں۔ اس قسم کی خریدو فروخت روا انہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے اور ہماری بھی یہی رائے ہے۔