hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 798

.

موطأ الامام محمد

798
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: «أَيُّمَا وَلِيدَةٍ وَلَدَتْ مِنْ سَيِّدِهَا فَإِنَّهُ لا يَبِيعُهَا، وَلا يَهَبُهَا، وَلا يُوَرِّثُهَا، وَهُوَ يَسْتَمْتِعُ مِنْهَا، فَإِذَا مَاتَ فَهِيَ حُرَّةٌ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
نافع (رح) ابن عمر (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا۔ جو لونڈی اپنے آقا سے بچہ جنے تو مالک اس کو نہ فروخت کرے اور نہ ہبہ کرے اور نہ اسے وارث بنائے بلکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جب وہ فوت ہوجائے گا تو وہ لونڈی آزاد ہے۔ ( اس اثر کو باب عتق امہات الاولاد میں امام مالک نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔