hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 806

.

موطأ الامام محمد

806
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ نَحَلَهَا جُذَاذَ عِشْرِينَ وَسْقًا مِنْ مَالِهِ بِالْعَالِيَةِ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ: وَاللَّهِ يَا بُنَيَّةُ، مَا مِنَ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيَّ غِنًى بَعْدِي مِنْكِ، وَلا أَعَزُّ عَلَيَّ فَقْرًا مِنْكِ، وَإِنِّي كُنْتُ نَحَلْتُكِ مِنْ مَالِي جُذَاذَ عِشْرِينَ وَسْقًا، فَلَوْ كُنْتِ جَذَذْتِيهِ، وَاحْتَزْتِيهِ كَانَ لَكِ، فَإِنَّمَا هُوَ الْيَوْمَ مَالُ وَارِثٍ، وَإِنَّمَا هُوَ أَخُوكِ وَأُخْتَاكِ، فَاقْسِمُوهُ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَتْ: يَا أَبَتِ، وَاللَّهِ لَوْ كَانَ كَذَا وَكَذَا لَتَرَكْتُهُ، إِنَّمَا هِيَ أَسْمَاءُ، فَمَنِ الأُخْرَى؟ قَالَ: ذُو بَطْنِ بِنْتِ خَارِجَةَ أُرَاهَا جَارِيَةً، فَوَلَدَتْ جَارِيَةً
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) عالیہ میں کھجور کے کچھ درخت ہبہ کئے جن سے پیس وسق کھجوریں اترتی تھیں۔ جب ان کی وفات کا وقت آیا تو انھوں نے کہا اللہ کی قسم ! اے میری بیٹی ! مجھے اپنے بعد تم سے زیادہ کسی کا غنی دیکھنا پسند نہیں۔ اور تم سے زیادہ کسی کا مفلس ہونا ناپسند نہیں۔ میں نے تمہیں اپنے مال میں سے بیس وسق کھجور کے درخت دئیے تھے۔ اگر تم انھیں کاٹ کر محفوظ کرلیتیں تو تمہارے ہوجاتے۔ لیکن آج وہ ورثاء کا مال ہے۔ تمہارا ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ پس تم اسے کتاب اللہ کے مطابق تقسیم کرلینا۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں ہیں میں نے کہا ابا جان ! اکر اس سے زیادہ بہی ہوتا تو میں چھوڑ دیتی۔ ہان ایک بہن تو یہ اسماء ہے۔ دوسری کون ہوئی ؟ فرمایا وہ حبیبہ بنت خارجہ کے شکم میں ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ لڑکی ہے۔ چنانچہ ان کے بطن سے لڑکی پیدا ہوئی۔