hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 83

.

موطأ الامام محمد

83
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا سُمَيٌّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ الْقَعْقَاعَ بْنَ حَكِيمٍ، وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ أَرْسَلاهُ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ يَسْأَلُهُ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ كَيْفَ تَغْتَسِلُ؟ فَقَالَ سَعِيدٌ «تَغْتَسِلُ مِنْ طُهْرٍ إِلَى طُهْرٍ، وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ بِثَوْبٍ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: تَغْتَسِلُ إِذَا مَضَتْ أَيَّامُ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ وَتُصَلِّي، حَتَّى تَأْتِيَهَا أَيَّامُ أَقْرَائِهَا، فَتَدَعُ الصَّلاةَ، فَإِذَا مَضَتْ، اغْتَسَلَتْ غُسْلا وَاحِدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَتْ لِكُلِّ وَقْتِ صَلاةٍ وَتُصَلِّي، حَتَّى يَدْخُلَ الْوَقْتُ الآخَرُ مَا دَامَتْ تَرَى الدَّمَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
قعقاع بن حکیم اور زید بن اسلم رحمہما اللہ دونوں نے ابوبکر بن عبد الرحمن کے غلام سمی کو سعید بن المسیب کی خدمت میں بھیجا کہ مستحاضہ کیونکر غسل کرے۔ سعید کہنے لگے کہ وہ طہر سے طہر تک غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے پھر اگر اس پر خون کا غلبہ ہو تو لنگوٹ باندھ لے۔ (امام مالک نے مؤطا میں یہ اثر نقل کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے کہ جب اس عورت کے ایام حیض گزر جائیں تو غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرتی رہے یہاں تک کہ اس کے ایام حیض آجائیں۔ ان میں نماز چھوڑدے۔ پھر ایام حیض گزر جانے پر ایک بار غسل کرے اور ہر نماز کے وقت وضو کرتی رہے۔ اور دوسری نماز کا وقت آنے تک نماز پڑھ لے جب تک کہ اس کا یہ بیماری والا خون کا سلسل قائم ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔