hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 830

.

موطأ الامام محمد

830
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْيَهُودِ» ، قَالَ: فَجَمَعُوا حُلِيًّا مِنْ حُلِيِّ نِسَائِهِمْ، فَقَالُوا: هَذَا لَكَ، وَخَفِّفْ عَنَّا، وَتَجَاوَزْ فِي الْقِسْمَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ، وَاللَّهِ إِنَّكُمْ لَمِنْ أَبْغَضِ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيَّ، وَمَا ذَاكَ بِحَامِلِي أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ، أَمَّا الَّذِي عَرَضْتُمْ مِنَ الرَّشْوَةِ، فَإِنَّهَا سُحْتٌ وَإِنَّا لا نَأْكُلُهَا، قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَوَاتُ وَالأَرْضُ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا بَأْسَ بِمُعَامَلَةِ النَّخْلِ عَلَى الشَّطْرِ وَالثُّلُثِ وَالرُّبْعِ، وَبِمُزَارَعَةِ الأَرْضِ الْبَيْضَاءِ عَلَى الشَّطْرِ وَالثُّلُثِ وَالرُّبْعِ، وَكَانَ أَبُو حَنِيفَةَ يَكْرَهُ ذَلِكَ، وَيَذْكُرُ أَنَّ ذَلِكَ هُوَ الْمُخَابَرَةُ الَّتِي نَهَى عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن یسار بن کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشترک پھلوں کا اندازہ کرتے۔ سلیمان بیان کرتے ہیں کہ ہ یہودی نے اپنی بیویوں کے زیورات اکٹھے کیے اور کہا یہ تمہارے لیے ہیں۔ تم ہمارے محصول میں کمی کردو۔ اور بٹائی کے سلسلہ میں ہم میں سے درگزر کرو۔ عبداللہ ٨ بن رواحہ (رض) نے فرمایا اے یہود ! میرے نزدیک تم دنیا کی بدترین مخلوق ہو ! اس کے باجود مجھے یہ بات اس پر آمادہ نہیں کرتی کہ میں تم پر ظلم کروں اور رشوت تم دینا چاہتے ہو وہ حرام ہے۔ ہم لوگ اسے نہیں کھاتے۔ یہود کہنے لگے اسی سے آسمان و زمین قائم ہیں (جب انصاف نہ رہے گا قیامت آجائے گی) (ان دونوں روایات کو کتاب المساقات میں ذکر کیا گیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہمارا مختار یہی ہے۔ کھجور اور خالی زمین کا نصف تہائی یا چوتھائی حصہ پر معاملہ کرنا درست ہے اس میں کچھ حرج نہیں ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) اسے مکروہ ق رار دیتے اور کہتے تھے کہ وہ ب یع مخابرہ ہے۔ جس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا۔