hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 836

.

موطأ الامام محمد

836
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو الرِّجَالِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لا يُمْنَعُ نَقْعُ بِئْرٍ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، أَيُّمَا رَجُلٍ كَانَتْ لَهُ بِئْرٌ، فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَمْنَعَ النَّاسَ مِنْهَا أَنْ يَسْتَقُوا مِنْهَا لِشِفَاهِهِمْ، وَإِبِلِهِمْ وَغَنَمِهِمْ، وَأَمَّا لِزَرْعِهِمْ، وَنَخْلِهِمْ فَلَهُ أَنْ يَمْنَعَ ذَلِكَ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عمرہ بن عبد الرحمن (رض) عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ کہ کسی کو کنوئیں کے بچے ہوئے پانی سے نہ روکا جائے۔ ( اس روایت کو امام مالک نے باب القضاء فی المیاہ میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے کہ اکر کسی کا کنواں ہو تو اس کے لیے جائز نہیں کہ لوگوں کو پانی بھرنے یا ن کے اونٹ اور بکریوں کو پانی پلانے سے منع کرے ۔ البتہ ان کو کھیتی باڑی اور کھجوروں سے روکنے کا اسے اختیار حاصل ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔