hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 846

.

موطأ الامام محمد

846
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لا يُغْلَقُ الرَّهْنُ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَتَفْسِيرُ قَوْلِهِ: «لا يُغْلَقُ الرَّهْنُ» ، أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ يَرْهَنُ الرَّهْنَ عِنْدَ الرَّجُلِ، فَيَقُولُ لَهُ: إِنْ جِئْتُكَ بِمَالِكَ إِلَى كَذَا وَكَذَا، وَإِلا فَالرَّهْنُ لَكَ بِمَالِكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لا يُغْلَقُ الرَّهْنُ» ، وَلا يَكُونُ لِلْمُرْتَهِنِ بِمَالِهِ، وَكَذَلِكَ نَقُولُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَكَذَلِكَ فَسَّرَهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ
ابن شہاب (رح) سعید بن المسیب سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ رہن کو نہ روکا جائے۔ ( اس روایت کو باب ما لا یجوز من غلق الرہن میں امام مالک نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد رہن نہ روکا جائے، کی تشریح اس طرح ہے۔ کہ کوئی شخص کسی کے ہاں کوئی چیز رہن رکھے۔ اور کہے اگر میں تمہارا مال اس قدر مدت میں ادا کرسکا تو بہتر ورنہ رہن تمہارے مال کے بدلہ میں تمہارا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رہن کو روکا نہ جائے۔ وہ رہن رکھنے والے کے مال کا عوض نہیں ہوسکتا۔ ہم بہی یہی کہتے ہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔ امام مالک (رح) کے ہاں بہی اس کی تشریح یہی ہے۔