hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 855

.

موطأ الامام محمد

855
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «الْمُكَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ مُكَاتَبَتِهِ شَيْءٌ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الْعَبْدِ فِي شَهَادَتِهِ وَحُدُودِهِ وَجَمِيعِ أَمْرِهِ، إِلا أَنَّهُ لا سَبِيلَ لِمَوْلاهُ عَلَى مَالِهِ مَا دَامَ مُكَاتَبًا
نافع (رح) بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) فرماتے تھے کہ مکاتب اس وقت تک غلام ہے۔ جب تک اس کے ذمہ مکاتبت کی ١ رہ سی چیز بھی باقی ہے۔ یہ اثر بخاری نے تعلیقا روایت کیا او بو داؤود و نسائی اور حاکم نے مرفوعا نقل کیا ہے۔ ( اس اثر کو امام مالک نے باب القضاء فی المکاتب میں لکھا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ اور ہمارے عام فقہاء بہی اسی طرف گئے ہیں کہ وہ شہادت، حدود اور تمام امور میں غلام کی طرح ہے۔ سوائے اس بات کے کہ آقا کو اس کے مال میں کوئی دخل اندازی کا حق نہیں۔