أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «لا يُقِيمُ أَحَدُكُمُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ فَيَجْلِسَ فِيهِ» .
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ الْمُسْلِمِ أَنْ يَصْنَعَ هَذَا بِأَخِيهِ وَيُقِيمَهُ مِنْ مَجْلِسِهِ، ثُمَّ يَجْلِسَ فِيهِ
نافع بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے۔ کہ تم میں سے کوئی شخص کسی کو اس کی جگہ سے ہٹاکر خود وہاں نہ بیٹھے۔
قول محمدر حمہ اللہ یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں کہ مسلمان کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ایساسلوک کرے کہ اس کو اس کی جگہ سے اٹھادے اور خود اس کی جگہ بیٹھ جائے۔