أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلَقْحَةٍ عِنْدَهُ: " مَنْ يَحْلِبُ هَذِهِ النَّاقَةَ؟ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ: مَا اسْمُكَ؟ فَقَالَ لَهُ: مُرَّةُ، قَالَ: اجْلِسْ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَحْلِبُ هَذِهِ النَّاقَةَ؟ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: حَرْبٌ، قَالَ: اجْلِسْ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَحْلِبُ هَذِهِ النَّاقَةَ؟ فَقَامَ آخَرُ، فَقَالَ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: يَعِيشُ، قَالَ: احْلِبْ ".
یحییٰ بن سعید نے بیان کیا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک اونٹنی تھی آپ نے فرمایا اسے کون دوہے گا۔ ایک شخص کھڑا ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا تمہارا کیا نام ہے ؟ اس نے کہا مرۃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ بیٹھ جاؤ۔ پھر فرمایا اس اونٹنی کا دودھ کون دوھ لائے گا ؟ ایک شخص کھڑا ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارا کیا نام ہے ؟ اس نے کہا حرب۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارا کیا نام ہے ؟ اس نے کہا حرب۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ پھر فرمایا اس ونٹنی کا دودھ کون دوھ لائے گا ؟ تو ایک شخص کھڑا ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا ی تمیہارا نام کیا ہے ؟ اس نے کہا یعیش۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم دودھ دوھ لاؤ۔ ( اس روایت کو باب ما یکرہ من الااسماء میں ذکر کیا ہے)