أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عُثْمَانُ: وَبِي وَجَعٌ حَتَّى كَادَ يُهْلِكُنِي قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " امْسَحْهُ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ "، فَفَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَذْهَبَ اللَّهُ مَا كَانَ بِي، فَلَمْ أَزَلْ بَعْدُ آمُرُ بِهِ أَهْلِي وَغَيْرَهُمْ
نافع بن جبیر بن مطعم نے بتلایا کہ عثمان بن ابی العاص (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے ان کا بیان ہے کہ مجھے اس شدت سے درد تھا کہ میں مرا جارہا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اپنا دایاں ہاتھ درد کی جگہ پر کھو اور سات مرتبہ پھیر کر یوں کہو اعوذ بعزۃ اللہ و قدرتہ من شرما اجد ۔ پس میں نے ایسا ہی کیا اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف کو دور فرمادیا۔ اس کے بعد ہمیشہ میں نے اپنے اہل خانہ اور دوسروں کو یہی بتلایا اس اثر کو باب التعوذ و الرقیہ فی المریض میں امام مالک نے ذکر کیا ہے)