أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، " فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَى الأَعْرَابِيَّ، ثُمَّ قَالَ: الأَيْمَنُ فَالأَيْمَنُ ".
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ
ابن شہاب زہری نے انس بن مالک (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد نقل کیا ۔ کہ آپ کی خدمت میں دودھ لایا گیا جس میں پانی ملا ہوا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دائیں جانب ایک اعرابی تھا اور بائیں طرف ابوبکر صدیق (رض) تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوش فرما کر اعرابی کو دیا۔ اور فرمایا دایاں پھر دایاں ( اسی طرح بڑھاتے جاؤ) ( اس اثر کو امام مالک نے باب السنۃ فی الشرب میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اپناتے ہیں۔