أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَعَامٍ صَنَعَهُ، قَالَ أَنَسٌ: فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ذَلِكَ الطَّعَامِ، فَقَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا مِنْ شَعِيرٍ، وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّاءٌ، قَالَ أَنَسٌ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوْلِ الْقَصْعَةِ "، فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مُنْذُ يَوْمِئِذٍ
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ انس بن مالک (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ ایک درزی نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھانے پر مدعو کیا۔ انس کہتے ہیں کہ میں اس دعوت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ گیا۔ اس نے جو کی روٹی اور شوربا جس میں کدو تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے لاکر رکھا۔ انس کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس تھال میں سے کدو کی ڈلیاں چن چن کر تناول فرما رہے تھے۔ اس دن سے میں ہمیشہ کدو کو پسند کرتا ہوں۔