hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 919

.

موطأ الامام محمد

919
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ وَفِي رِوَايَةٍ الْخَبِيثَةِ، فَلا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، يُؤْذِينَا بِرِيحِ الثُّومِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: إِنَّمَا كُرِهَ ذَلِكَ لِرِيحِهِ، فَإِذَا أَمَتَّهُ طَبْخًا فَلا بَأْسَ بِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ رَحِمَهُمُ اللَّهُ تَعَالَى
ابن شہاب زہری (رح) فرماتے ہیں کہ سعید بن المسیب (رح) نے نقل کیا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ جس شحص نے اس درخت سے کھایا اور ایک روایت میں خبیثہ کا لفظ ہے۔ وہ ہماری مسجد میں داخل نہ ہو۔ لہسن کی بو سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ لہسن کی بو کی وجہ سے لہسن مکروہ ہے۔ جب پکار کر اس کی بو ختم کردی جائے۔ تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے