أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى أَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِهِ، وَيَمْشِيَ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ، أَوْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، كَاشِفًا عَنْ فَرْجِهِ» .
قَالَ مُحَمَّدٌ: يُكْرَهُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَأْكُلَ بِشِمَالِهِ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ، وَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ أَنْ يَشْتَمِلَ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ، فَيَشْتَمِلُ بِهِ فَتَنْكَشِفُ عَوْرَتُهُ مِنَ النَّاحِيَةِ الَّتِي تُرْفَعُ مِنْ ثَوْبِهِ، وَكَذَلِكَ الاحْتِبَاءُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ
ابو الزبیر مکی نے جابر بن عبداللہ (رض) سے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے سے منع فرمایا۔ اور ایک جوتا پہن کر چلنے سے منع فرمایا۔ اور سارے ننگے جسم پر ایک ہی کپڑا لپیٹنے سے کہ ہاتھ بھی باہر نہ نکلیں اور اس طرح سرین کے بل بیٹھے کہ شرمگاہ کھل جائے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : بائیں ہاتھ سے کھانا مکروہ ہے۔ اور اشتمال الصماء بھی مکروہ ہے۔ اشتمال صماء یہ ہے کہ آدمی اپنے پورے جسم پر ایک کپڑا لپیت لے کہ کپڑا کسی طرف سے اٹھائے تو شرمگا کھل جائے اور حتباء ایک کپڑے میں وہ بھی یہی حکم رکھتا ہے۔