أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي مُحَيْرِيزٍ، قَالَ: أَدْرَكْتُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُونَ: «مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ الْمَعْلُومَةِ الْمَعْرُوفَةِ، أَنْ تَرَى الرَّجُلَ يَدْخُلُ الْبَيْتَ لا يَشُكُّ مَنْ رَآهُ أَنْ يَدْخُلَهُ لِسُوءٍ، غَيْرَ أَنَّ الْجُدُرَ تُوَارِيهِ»
عبداللہ بن عبد الرحمن بن معمر نے ابی محیریز سے نقل کیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بہت سے صحابہ (رض) عنہم کو قیامت کے مشہور و معروف علام بیان کرتے ہوئے پایا کہ تم آدمی کو گھر میں داخل ہوتا دیکھ لو حالانکہ دیکھنے والے کو یہ ہرگز شک نہیں کہ یہ شخص برے ارادے سے داخل ہوا ہے۔ ( مگر پھر بھی اس کو داخل ہوتے تاڑ رہا ہے) البتہ دیواریں اس کو ( دیکھنے سے) چھپانے والی ہیں۔