أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «لَوْ عَلِمْتُ أَنَّ أَحَدًا أَقْوَى عَلَى هَذَا الأَمْرِ مِنِّي لَكَانَ أَنْ أُقَدَّمَ فَيُضْرَبَ عُنُقِي أَهْوَنَ عَلَيَّ، فَمَنْ وَلِيَ هَذَا الأَمْرَ بَعْدِي فَلْيَعْلَمْ أَنْ سَيَرُدُّهُ عَنْهُ الْقَرِيبُ وَالْبَعِيدُ، وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كُنْتُ لأُقَاتِلُ النَّاسَ عَنْ نَفْسِي»
سالم بن عبداللہ نے بیان کیا کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ اس امر ( خلافت) کے لیے کوئی اور مجھ سے زیادہ مضبوط ہے اور ( اس کے ہوتے ہوئے مجھے آکے کیا جاتا تو ( اس بوجھ کو اٹھانے کی بجائے یہ) آسان ہوتا میری گردن اڑادی جاتی۔ جو شخص میرے بعد اس امر خلافت کا ذمہ دار ہو۔ اسے جان لینا چاہیے کہ اسے جلد دور و نزدیک کے الزامات رد کرنا پڑیں گے۔ اللہ کی قسم ! اگر میں ہوتا تو اپنے اوپر سے الزامات دفع کرنے کے لیے جنگ کرتا۔