hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 986

.

موطأ الامام محمد

986
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ كَانَ أَعْطَاهَا مَوْلًى لِمَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْتَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: «إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، إِذَا دُبِغَ إِهَابُ الْمَيْتَةِ فَقَدْ طَهُرَ، وَهُوَ ذَكَاتُهُ، وَلا بَأْسَ بِالانْتِفَاعِ بِهِ، وَلا بَأْسَ بِبَيْعِهِ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا رَحِمَهُمُ اللَّهُ
عبید اللہ بن عبداللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مردہ بکری کے قریب سے گزرے ۔ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام المؤمنین میمونہ کے آزاد کردہ غلام کو دی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اس کی کھال سے کیوں نہ فائدہ اٹھایا گیا۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ مردار ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ صرف ( اس کے گوشت) کا کھانا حرام کیا گیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ جب مردار کے چمڑے کی دباغت کرلی جائے تو وہ پاک ہوجاتا ہے۔ اور یہی اس کی پاکیزگی ( کا باعث) ہے۔ اس سے نفع اٹہانے میں کوئی حرج نہیں نہ اس کی فروخت میں کوئی برائی ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔