hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 991

.

موطأ الامام محمد

991
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ عَلَيْهِمْ، وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ، وَامْرَأَةُ الرَّجُلِ رَاعِيَةٌ عَلَى مَالِ زَوْجِهَا، وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُ، وَعَبْدُ الرَّجُلِ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ، وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ»
عبداللہ بن دینار نے عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ تم میں سے ہر شخص راعی ہے۔ اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں باز پرس ہوگی۔ مرد اپنے اہل خانہ کا نگران ہے اس سے ان کے بارے میں باز پرس ہوگی۔ لوگوں کا حکمران اس سے لوکوں کے بارے میں باز پرس ہوگی۔ مرد اپنے اہل خانہ کا نگران ہے۔ اس سے اس کے ما تحتوں کے بارے میں باز پرس ہوگی۔ بیوی اپنے شوہر کے مال اور بچوں کی نگران ہے اس سے ان کے بارے میں باز پرس ہو کی۔ اور غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ہے۔ اس سے مال کے متعلق باز پرس ہوگی۔ پس تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور اس سے اس کی زیر نکرانی رعایا کے متعلق باز پرس ہوگی۔