hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 998

.

موطأ الامام محمد

998
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَافِعٍ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ مُصْحَفًا لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الآيَةَ فَآذِنِّي، فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذَنْتُهَا فَقَالَتْ: «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَصَلاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ»
عمرو بن رافع کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین حفصہ (رض) عنہا کے لیے قرآن مجید لکھتا تھا۔ انھوں نے کہا جب تم اس آیت پر پہنچو تو مجھے بتلا دینا۔ پس جب میں ان آیات پر پہنچا تو انھوں نے فرمایا لکھ۔ حافظوا علی الصلوت و الصلوۃ الموسطی و الصلوۃ العصر وقوموا للہ قانتین ( مصحف حفصہ ر ضی اللہ عنہا سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ ” والصلوۃ العصر “ کے الفاظ انھوں نے بطور تفسیر لکھوائے۔ ورنہ قرات متواترہ میں یہ لفظ موجود نہیں اور قرآن مجید تو پورا تواتر کے ساتھ پہنچا ہے) (عصر والا قول، طحاوی، ابن جریر عبد الرزاقع ابن ابی شیبہ نے نقل کیا ہے)