أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ، قَالَ: أَمَرَتْنِي أَنْ أَكْتُبَ لَهَا مُصْحَفًا، قَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الآيَةَ فَآذِنِّي {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى} [البقرة: 238] ، فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذنْتُهَا، وَأَمْلَتْ عَلَيَّ «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَصَلاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ» ، سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو یونس مولٰی عائشہ (رض) عنہا کہتے ہیں کہ مجھے عائشہ (رض) عنہا نے حکم دیا کہ میں ان کے لیے قرآن مجید لکھوں۔ اور جب اس آیت پر پہنچو تو مجھے اطلاع کرو۔ حافظوا علی الصلوات والصلوۃ الوسطی۔ جب میں ای يیتی پر پہنچا تو میں نے ان کو بتلایا انھوں نے مجھ سے لکھوایا۔ والصلوۃ العصر وقوموا للہ قانتین میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے ہی سنا۔