HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad

.

موطأ الامام محمد

694

أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَقَالَ الآخَرُ وَهُوَ أَفْقَهُهُمَا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَائْذَنْ لِي فِي أَنْ أَتَكَلَّمَ، قَالَ: «تكلَّمْ» ، قَالَ: إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا يَعْنِي أَجِيرًا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ، فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي جَلْدَ مِائَةٍ، فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَجَارِيَةٍ لِي، ثُمَّ إِنِّي سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ، فَأَخْبَرُونِي: إِنَّمَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتغْرِيبُ عَامٍ، وَإِنَّمَا الرَّجْمُ عَلَى امْرَأَتِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى: «أَمَّا غَنَمُكَ وَجَارِيَتُكَ فَرَدٌّ عَلَيْكَ» . وَجَلَدَ ابْنَهُ مِائَةً وَغَرَّبَهُ عَامًا، وَأَمَرَ أُنَيْسًا الأَسْلَمِيَّ أَنْ يَأْتِيَ امْرَأَةَ الآخَرِ، فَإِنِ اعْتَرَفَتْ رَجَمَهَا، فَاعْتَرَفَتْ، فَرَجَمَهَا "
عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے ابوہریرہ (رض) سے اور زید بن خالد جہنی (رض) سے نقل کیا کہ دو آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں جھگڑتے ہوئے آئے۔ ان میں سے ایک نے عرض کیا۔ اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمادیں۔ دوسرے نے کہا اور وہ دونوں میں زیادہ سمجھ دار تھا ۔ ہاں یا رسول اللہ ! ہمارے درمیان کتاب اللہ سے فیصلہ فرمادیں۔ لیکن مجھے بات کرنے کی اجازت مرحمت فرمائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ کہو ! اس نے کہا میرا بیٹا اس کے ہاں مزدوری کرتا تھا۔ یعنی مزدور ملازم تھا۔ اس نے اس کی بیوی سے زنا کرلیا۔ مجھے لوگوں نے بتلایا کہ میرے بیٹے پر سو کوڑے لازم ہیں۔ میں نے اس کے فدیہ میں سو بکریاں اور اپنی ایک لونڈی آزاد کردی۔ پہر میں نے اہل علم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے بتلایا کہ میرے بیٹے پر سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ اور اس کی بیوی پر رجم ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت مں میری جان ہے۔ میں تمہارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ پس تمہارے سو بکریاں اور لونڈی تمہیں واپس کی جاتی ہے۔ اور بیٹے کو سو کوڑے مارے جائیں۔ اور ایک سال کے لیے جلا وطنی دے دی جائے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انیس اسلمی (رض) کو حکم فرمایا کہ دوسرے آدمی کی عورت کے پاس جاکر دریافت کرو۔ اگر وہ زنا کا اعتراف کرے تو اسے رجم کردیا جائے۔ اس عورت نے اعتراف کرلیا چنانچہ اسے سنگسار کردیا گیا۔ (انیس (رض) کو بھیجنے کی وجہ یہ تھی کہ عورت کے اعتراف کے بغیر اس پر حد نہ لگ سکتی تھی۔ جب اعتراف کرلیا تو حد لگادی گئی۔ فافہم و تدبر)
(اس روایت کو باب ما جاء فی الرجم میں امام مالک (رح) لائے ہیں)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔