أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: رَفَعَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ (ﷺ) صَبِيًّا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے ایک بچے کو نبی اکرم ﷺ کے سامنے اٹھایا اور پوچھنے لگی : کیا اس کا بھی حج ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں (اس کا بھی حج ہے) اور تمہیں اس کا اجر ملے گا ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الحج ٧٢ (١٣٣٦) ، سنن ابی داود/الحج ٨ (١٧٣٦) ، (تحفة الأشراف : ٦٣٣٦) ، موطا امام مالک/الحج ٨١ (٢٤٤) ، مسند احمد (١/٢٤٤، ٢٨٨، ٣٤٤) (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2647