۱۵۳۹ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا عَفَّانَ، قَالَ : ثَنَا ہَمَّامٌ قَالَ : ثَنَا قَتَادَۃُ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَلَّابٍ یُوْنُسُ بْنُ جُبَیْرٍ أَنَّ حِطَّانَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ الرَّقَاشِیَّ حَدَّثَہٗ، قَالَ : (قَالَ لِیْ أَبُوْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیُّ إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا سُنَّتَنَا، وَعَلَّمَنَا صَلَاتَنَا فَقَالَ : اِذَا کَانَ عِنْدَ الْقَعْدَۃِ فَلْیَکُنْ مِنْ قَوْلِ أَحَدِکُمْ، التَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ، السَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ ، السَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ، أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ .وَخَالَفَہٗ فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الزُّبَیْرِ فَرُوِیَ عَنْہُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ذٰلِکَ۔
١٥٣٩: حطان بن عبداللہ الرقاشی نے بیان کیا کہ مجھے حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) نے فرمایا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمیں سنتیں بتلائیں اور ہمیں نماز کا طریقہ سکھایا اور فرمایا جب تم قعدہ کرو تو تم اس طرح کہو : التَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ ، پھر گزشتہ روایت کی طرح آخر تک نقل کیا۔ اور اس میں عبداللہ ابن زبیر نے ان کی مخالفت کی اور انھوں نے بھی تشہد جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا۔
تخریج : مسلم ٤؍١٢٢۔
حاصل روایات : اگر تشہد عمر (رض) واجب ہوتا تو ابو موسیٰ اشعری (رض) سے یہ تشہد منقول نہ ہوتا۔
نمبر ٧: حضرت عبداللہ بن الزبیر (رض) سے بھی التحیات مختلف منقول ہے۔ روایت ابن الزبیر (رض) ملاحظہ ہو۔