۲۱۵۸: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ‘ قَالَ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ‘ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ‘ عَنْ أَبِیْ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ مُوْسٰی‘ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّہٗ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْاِمَامُ فِی الصَّلَاۃِ‘ فَصَلّٰی رَکْعَتَیَ الْفَجْرِ .
٢١٥٨: عبداللہ بن ابی موسیٰ نے ابن مسعود (رض) کے متعلق نقل کیا کہ وہ مسجد میں ایسے وقت داخل ہوئے جب امام نماز میں تھا پس انھوں نے فجر کی دو سنت پڑھی۔ یہ ابن عباس (رض) ہیں جنہوں نے دو رکعت نماز مسجد میں ادا کی جبکہ امام نماز صبح شروع کرچکا تھا اور ان کے مولیٰ شعبہ نے ان سے نقل کیا ہے کہ وہ فرائض و نوافل کے درمیان فاصلے کا حکم فرماتے۔ جب وہ مسجد کے کسی کونے میں نماز فجر کی دو رکعت پڑھ لیتے پھر لوگوں کے ساتھ نماز میں فاصلہ کرتے ہوئے داخل ہوتے ‘ پس ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں۔