۲۵۶۴: وَقَدْ حَدَّثَنَا ابْن أَبِیْ دَاوٗدَ‘ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ‘ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ اِبْرَاہِیْمَ‘ قَالَ : ثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ‘ (عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَہٗ لِبَعْضِ حَاجَتِہٖ ‘ فَجَائَ وَہُوَ یُصَلِّیْ عَلٰی رَاحِلَتِہٖ‘ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ فَسَکَتَ‘ ثُمَّ أَوْمٰی بِیَدِہٖ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَیْہِ‘ فَسَکَتَ ثَلاَثًا‘ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ : أَمَّا إِنَّہٗ لَمْ یَمْنَعْنِیْ أَنْ أَرُدَّ عَلَیْکَ إِلَّا أَنِّیْ کُنْتُ أُصَلِّیْ) .فَھٰذَا جَابِرٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدْ أَخْبَرَ فِیْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ (أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْمٰی إِلَیْہِ بِیَدِہٖ حِیْنَ سَلَّمَ‘ ثُمَّ قَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا فَرَغَ مِنَ الصَّلَاۃِ أَمَّا إِنَّہٗ لَمْ یَمْنَعْنِیْ أَنْ أَرُدَّ عَلَیْکَ إِلَّا أَنِّیْ کُنْتُ أُصَلِّیْ) .فَأَخْبَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ رَدَّ عَلَیْہِ فِی الصَّلَاۃِ .فَدَلَّ ذٰلِکَ أَنَّ تِلْکَ الْاِشَارَۃَ الَّتِیْ کَانَتْ مِنْہُ فِی الصَّلَاۃِ‘ لَمْ تَکُنْ رَدًّا‘ وَإِنَّمَا کَانَتْ نَہْیًا‘ وَھٰذَا جَائِزٌ .فَقَدْ رُوِیَ ھٰذَا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَمَا قَدْ ذَکَرْنَا .وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ ۔
٢٥٦٤: ابوالزبیر (رض) نے حضرت جابر (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کسی کام بھیجا جب میں آیا تو آپ اونٹنی پر سواری کی حالت میں نماز ادا فرما رہے تھے میں نے سلام کیا آپ خاموش رہے پھر ہاتھ سے اشارہ کیا پھر میں نے سلام کیا آپ تین بار خاموش رہے جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا میں نماز میں تھا اس لیے تیرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ یہ حضرت جابر (رض) جو اس روایت میں اطلاع دے رہے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام کے وقت ان کی طرف اشارہ کیا ‘ پھر نماز سے فراغت کے بعد فرمایا ” سنو بھئی ! مجھے تمہارا جواب دینے سے نماز مانع تھی “۔ پس جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر دی کہ میں نے نماز میں سلام کا جواب نہیں دیا۔ اس سے یہ ثبوت مل گیا کہ آپ نے نماز میں جو اشارہ فرمایا یہ ان کے سلام کا جواب نہ تھا بلکہ یہ ممانعت تھی اور یہ درست ہے اور یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی جیسا ہم نے ذکر کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے۔
تخریج : روایت نمبر ٢٥٦٦٢ کو ملاحظہ کریں۔
یہ حضرت جابر بتلا رہے ہیں کہ جب میں نے سلام کیا تو آپ نے میری طرف اشارہ کیا اور سلام پھیرنے کے بعد فرمایا تیرے سلام کا جواب دینے سے مجھے نماز مانع تھی اس میں آپ نے بتلایا دیا نماز میں سلام کا جواب لازم نہیں ۔
ان روایات نے یہ بات کھول دی کہ نماز میں جو اشارہ آپ نے فرمایا تھا وہ جواب سلام کے لیے نہ تھا وہ روکنے کے لیے تھا کہ سلام مت کرو اور یہ اشارہ درست ہے۔